صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج مسلح افواج، مرکزی مسلح پولیس فورسز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس کے اہلکاروں کو شجاعت کے 36 ایوارڈز عطا کیے۔ یہ ایوارڈز آج شام نئی دلّی کے راشٹرپتی بھون میں دفاعی اعزازات کی تقریب مرحلہ۔1 کے دوران دیئے گئے۔ شجاعت کے ایوارڈز میں 10 کیرتی چکر اور 26 شوریہ چکر شامل ہیں۔ اِن میں سے 7 اہلکاروں کو بعد از مرگ کیرتی چکر جبکہ 7 اہلکاروں کو بعد از مرگ شوریہ چکر سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈز ان اہلکاروں کو اُن کی غیر معمولی شجاعت، بے مثال دلیری اور انتہائی لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کیلئے عطا کیے گئے۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، اِس تقریب میں شامل تھے۔
Site Admin | July 5, 2024 9:52 PM