August 23, 2024 9:50 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خلاکے قومی دن کے موقع پر بھارت کے خلائی شعبے کی ترقی کو اجاگر کیا ہے

ملک، چندریان-تین مشن کی کامیابی کو منانے کیلئے آج خلاء کا قومی دن منا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے اِس موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ بھارت نے چاند کے جنوبی قطب پر وکرم لینڈر کی محفوظ اور آسان لینڈنگ کی تھی۔ اِس کامیابی کے ساتھ ملک، چاند کی سطح پر اترنے والا چوتھا ملک اور چاند کے جنوبی قطب کے نزدیک اترنے والا پہلا ملک بن گیا۔ اسی کے ساتھ بھارت، خلائی سفر کرنے والے ملکوں کے اعلیٰ گروپ میں شامل ہوگیا ہے۔ اِس سال کی تقریبات کا موضوع ہے:Touching Lives while Touchng the Moon: India’s Space Sagaجو معاشرے اور ٹیکنالوجی پر خلائی جستجو کے واضح اثر پر زور دیتا ہے۔
آج صبح نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں اِس موقع پر منعقدہ اصل تقریب میں خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو نے، نہ صرف خلائی شعبے میں انتہائی اہم تعاون کیا ہے بلکہ اُس نے ملک کے سماجی واقتصادی ترقی میں بھی تعاون کیا ہے۔
صدر جمہوریہ مرمو نے اِسرو کے روبوٹک چیلنج اور بھارتیہ اَنترکش ہیکاتھون کے جیتنے والوں کو انعامات تفویض کئے۔ خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، اِسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ملک کے عوام، خلائی شعبے میں ملک کی کامیابیوں کو انتہائی فخر کے ساتھ یاد کر تے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں