ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 19, 2024 9:52 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تمام تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور خودکفیل بننے کیلئے حوصلہ افزائی کریں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تمام تعلیمی اداروں اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور خودکفیل بننے کیلئے حوصلہ افزائی کریں۔ صدر جمہوریہ آج اِندور میں Devi Ahilya وشوودھیالیہ کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی مدد اور رہنمائی سے، بیٹیاں بڑے خواب دیکھ سکتی ہیں نیز اُن خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتی ہیں، جو ملک کی ترقی میں سچی شراکت داری کی اجازت دیتی ہے۔ محترمہ مرمو نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے مستقبل کے کیریئر کے انتخابات اپنی اہلیت اور مفادات پر مبنی رکھ کر منتخب کریں۔ انھوں نے اُنھیں یقین دلایا کہ اگر یہ راہ اختیار کی جائے تو کامیابی قدم چومے گی۔
اِندور شہر کی ستائش کرتے ہوئے، جو مسلسل ساتویں مرتبہ بھارت کے سوچھتا سروے میں پہلے مقام پر رہا ہے، صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ اِندور کے باسیوں نے صفائی ستھرائی کے شعبے میں ایک غیرمعمولی مثال قائم کی ہے۔ آج اِس سے قبل صدر جمہوریہ نے اُجین میں صفائی متر سمّلین سے خطاب کیا اور اِس موقع پر صفائی ستھرائی کرنے والے پانچ ورکروں کو انعامات سے نوازا۔ صدر جمہوریہ نے اُجین اور اِندور کے درمیان چھ لین والی شاہراہ کا ورچوئل طور پر سنگ بنیاد بھی رکھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں