صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج شام تلنگانہ میں سکندرآباد کے راشٹرپتی نیلایم میں پہلے بھارتی کلا مہوتسو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کے مالا مال ثقافتی وراثت کا تحفظ اور فروغ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتیہ کلا مہوتسو جیسی تقریبات ثقافت کے تبادلے اور ملک میں مختلف مقامات کی مالامال وراثت کے بارے میں بیداری بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ثقافت، وراثت اور فن، کثرت میں وحدت کو مستحکم کریں گے۔
بھارتیہ کلا مہوتسو آسام، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ سمیت شمالی مشرقی ریاستوں کی مالامال اور متنوع ثقافتی وراثت پر مرکوز پہلی تقریب ہے۔
یہ مہوتسو عوام کے لیے کل سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے مختلف خطوں کی مالامال ثقافت اور وراثت کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ 8 روزہ مہوتسو ایک منفرد ثقافتی تجربہ پیش کرے گا، جس میں لوگوں کو شمال مشرقی ریاستوں کے فنی روایات، دستکاری اور مختلف قسم کے کھان پان سے روبرو ہونے کا موقع فراہم ہوگا۔
Site Admin | September 28, 2024 9:43 PM