September 3, 2024 2:59 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ لڑکیوں کے لیے ایک محفوظ ماحول بنائیں

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ سبھی تعلیمی اداروں کو لڑکیوں کیلئے ایک محفوظ ماحول تشکیل دینا چاہیئے کیونکہ وہ ملک کی ترقی کا ایک لازمی جزو ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے یہ بات آج پونے میں Symbiosis یونیورسٹی کے 21ویں جلسہئ تقسیمِ اسناد کی تقریب میں کہی۔ صدرِ جمہوریہ نے جنسی مساوات پر زور دیئے جانے کے ساتھ سب کی شمولیت والی ترقی کے تئیں یونیورسٹی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے، اِس بات کو اجاگر کیا کہ 11 گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں 8 لڑکیاں ہیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ تعلیمی اداروں کا مقصد اقدار پر مبنی تعلیم فراہم کرنا اور کلچر اور سماج کی ضرورتوں کو سمجھنے کیلئے طلباء کی مدد کرنا ہونا چاہیئے، محترمہ مرمو نے بالخصوص سماج کے محروم طبقوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، صحت کی دیکھ بھال کرنے والی اشیاء تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔ اِس موقع پر مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن اور ریاست کے اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندر کانت پاٹل موجود تھے۔ 85 ملکوں کے، اُن طلباء نے، جو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، صدرِ جمہوریہ کو اپنے متعلقہ ملکوں کے جھنڈے پیش کئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں