صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھارت اور الجیریا کے درمیان وسیع معاشی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ الجیریا کی راجدھانی الجیئرس میں الجیریا بھارت معاشی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کے ایک نئے دور کو نئی جہت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر جمہوریہ مرمو تین ملکوں الجیریا، Mauretania اور Malawi کے اپنے دورے کے حصے کے طور پر الجیئرس میں ہیں۔
Algerian بھارت معاشی فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ الجیریا کی قیادت کے ساتھ مختلف امور پر گفتگو کرنا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ الجیریا، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور انھیں فروغ دینے کے تئیں عہد بستہ ہے۔ بھارت افریقہ میں ایک بڑا سرمایہ کار ملک ہے اور بھارت اور الجیریا دونوں کے وسیع معاشی تعلقات ہیں اور ابھی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ خاص طور پر تعمیرات اٹوموبائیلز، دوا سازی وغیرہ میں صدر جمہوریہ نے میک اِن انڈیا پہل میں الجیریا کی کمپنیوں کو بھی مدعو کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت اور الجیریا کو مل کر کام کرتے رہنا چاہیے۔ اور اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ خوشگوار تعلقات کو وسعت دینا چاہئے۔
الجیریا کے لیے آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دورے کا تیسرا دن ہے۔ صدر جمہوریہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گی اور بھارت کے سابق صدر اے پی جے عبد الکلام کو ان کی سالگرہ پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کریں گی۔
بعد میں صدر جمہوریہ، Sidi عبد اللہ سائنس اور ٹیکنالوجی Pole یونیورسٹی سے خطاب کریں گی۔
تین ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں صدر جمہوریہ مرمو کل Maurttania کے لیے رونہ ہوجائیں گی اور دورے کے آخری مرحلے کے تحت صدر جمہوریہ 17 سے 19 تاریخ تکMalawi کا دورہ کریں گی۔
ان ملکوں کے دورے کے دوران صدر جمہوریہ وہاں کے ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ باہمی میٹنگیں کریں گی اور کلیدی، تجارتی اور صنعتی رہنماؤں کے علاوہ غیر مقیم بھارتیوں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ ان کے تین ملکوں کے دورے کا مقصد افریقہ میں ان ملکوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مزید وسعت دینا اور مستحکم کرنا ہے۔