صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایک ایسے محفوظ، قابلِ بھروسہ اور مساوی ڈیجیٹل ماحول کی تشکیل پر زور دیا ہے جو ہر کسی کے حقوق اور وقار کا تحفظ کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ سائبر جرائم اور آب وہوا کی تبدیلی انسانی حقوق کو لاحق نئے خطرات ہیں۔ صدر جمہوریہ آج نئی دلّی انسانی حقوق سے متعلق دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ غریبی اور بھکمری کے خاتمے اور نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے سے متعلق پالیسیاں نافذ کرکے بھارت دنیا کے سامنے ایک روشن مثال ہے۔ صدر جمہوریہ نے انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن کی تین مطبوعات جاری کیں۔انسان حقوق سے متعلق دن ہر برس 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں انسانی حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔ اِس سال کا موضوع ہے ”ہمارے حقوق، ہمارا مستقبل فی الوقت“۔آج اِس دن کے موقع پر نئی دلّی میں قانونی خدمات سے متعلق قومی اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے فوجداری عدالتوں میں اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے دوران چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے بوڑھے اور بیمار قیدیوں کیلئے ایک خصوصی مہم کا بھی آغاز کیا۔ انھوں نے کہا کہ اِس مہم سے انصاف کی خاطر عہد کا اعادہ ہوتا ہے۔
Site Admin | December 10, 2024 10:21 PM