صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے الجیریا کی راجدھانی Algiers میں، الجیریا کے صدر عبدالمجید Tebboune کے ساتھ آج باہمی میٹنگیں کیں۔ وہ تین ملکوں کے دورے کے حصے کے طور پر الجیریا میں ہیں۔
بھارت اور الجیریا کے درمیان بین الاقوامی، سیاسی اور اقتصادی سطح کے مختلف امور پر بھی وفد کی سطح کی بات چیت کی گئی۔
باہمی اور وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد المرادیہ محل میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اُنہیں الجیریا کا دورہ کرنے والے بھارت کے پہلے صدر ہونے پر فخر ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور بھارت، الجیریا کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو وسعت دینے کیلئے انتہائی پُرعزم ہے جس میں اُن کے ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری اور کاروبار شامل ہے۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے الجیریا کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا کہ تفصیلی میٹنگوں میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی علاقائی اور بین الاقوامی معاملات جیسے مغربی کنارہ، لبنان، یوکرین، اسرائیل بھی زیر غور آئے۔
الجیریا کے صدر نے کہا کہ بھارت اور الجیریا خطوں میں امن کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔ مزید یہ کہ دونوں ملک بھارت-الجیریا تعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے ایک بار پھر جلد ہی مشترکہ مشاورت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آج شام دیر گئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو الجیریا-بھارت اقتصادی فورم سے خطاب کریں گی۔
Site Admin | October 14, 2024 10:04 PM