ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 31, 2025 9:45 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ آنے والی نسلیں 2047 تک ایک ترقی یافتہ، مضبوط اور خوشحال بھارت کا مشاہدہ کریں گی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج کہا کہ عالمی سطح پر عدم استحکام کے باوجود بھارت اقتصادی سماجی اور سیاسی استحکام کے ایک ستون کے طور پر ابھر کر دنیا کیلئے ایک مثال قائم کر رہا ہے۔ آج صبح بجٹ اجلاس کے آغاز پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سرکار، ملک کی ترقی اور اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے ویژن کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے غیرمعمولی رفتار سے کام کر رہی ہے۔ صدر جمہوریہ نے یقین ظاہر کیا کہ ملک کی آنے والی نسلیں 2047 تک ایک ترقی یافتہ، مضبوط، صلاحیت مند اور خوشحال بھارت کا مشاہدہ کریں گی۔
ملک میں ایک مستحکم بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک، ’میک انڈیا‘ سے ’میک فار دی ورلڈ‘ کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت، کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور زرعی فصلوں کی مناسب قیمت کی فراہم پر توجہ مرکوز کرکے ایک جدید اور خود کفیل زرعی نظام تشکیل دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا خطاب ’وکست بھارت‘ کی تعمیر کیلئے بھارت کا ایک شاندار خاکہ تھا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے حکومت کے ذریعے مختلف شعبوں میں کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے ہمہ جہت ترقی اور مستقبل کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کے خطاب میں اتحاد اور عزم کے ساتھ حکومت کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ایک متاثر کن خاکہ بھی شامل تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں