ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اس مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے ترقی اور بہبود پر حکومت کی توجہ کو اُجاگر کیا۔

صدر جمہوریہ درپدی مرمو نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک کی ترقی اور عوام کی بہبود کیلئے اتنی رفتار سے کام کررہی ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ صدر جمہوریہ آج بجٹ اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا اور راجیہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔

حکومت کی مختلف اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے مزید تین کروڑ کنبوں کو نئے مکانات فراہم کرنے کیلئے پردھان منتری آواس یوجنا کو توسیع دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی آبا جن جاتی گرام اتکرش مہم، پانچ کروڑ قبائلی افراد کیلئے شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت نے، آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت، 70 سال یا اُس سے زیادہ عمر کے چھ کروڑ سینئر شہریوں کو صحت بیمہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اُن کی حکومت نے نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کے نئے موقعے پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں 500 سرکردہ کمپنیوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو انٹرنشپس فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی پالیسی کے تحت طلبا کو ایک جدید تعلیمی نظام فراہم کیا جارہاہے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت، خواتین کی قیادت والی ترقی کے تصور پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ اور Digi Payment سکھیاں مالی شمولیت میں ایک اہم رول ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت AI کے میدان میں بھارت کا AI مشن شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کی یہ کہتے ہوئے تعریف کی کہ چھوٹے دوکانداروں کو اس سے فائدہ حاصل ہورہا ہے۔

سائبر جرائم کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اِس طرح کی دھوکہ بازی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ سرینگربارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ مکمل ہوگیا ہے اور اب ملک میں ریلوے لائن کے ذریعے کشمیر سے کنیا کماری تک رابطہ قائم ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں