صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ اختراعات کرنے والے افراد اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد کو روایتی فرقوں کی علمی بنیاد کو ہرگز نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ چھوٹے پیمانے کے، روایتی حلوں کی اہمیت کو فراموش نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ اکثر ہمارے آس پاس موجود مسائل کیلئے کسی بڑی تکنیکی مداخلت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آج سہ پہر رانچی میں برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پلاٹینیم جبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کا جوش وخروش اور عزم وکست بھارت کی تشکیل میں اہم رول ادا کرے گا۔اِس انجینئرنگ کے ادارے کی چھ ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات اِس برس 15 جولائی تک جاری رہیں گی۔
Site Admin | February 15, 2025 9:49 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اختراعات کرنے والے افراد اور چھوٹے کاروباری افراد سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ روایتی فرقوں کی علمی بنیادوں کی اہمیت کو سمجھیں
