صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج ویلنگٹن میں گورنمنٹ ہاؤس میں نیوزی لینڈ کے گورنر جنرل Dame Cindy Kiro کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی سرکاری ضیافت میں شرکت کی۔ اِس موقع پر وہاں کے وزیر اعظم Chirstopher Luxon، نیوزی لینڈ سرکار کے سرکردہ وزیر، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی بیٹی Itishree مرمو، بھارتی وفد کے ارکان اور وہاں رہنے والے بھارت نژاد افراد بھی موجود تھے۔
اِس سے پہلے آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ویلنگٹن میں گورنمنٹ ہاؤس میں وہاں کے وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ اِن رہنماؤں نے کسٹمز کے شعبے میں اشتراک، روایتی ادویات اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف معاملات پر تبادلہئ خیال کیا۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ نے کسٹمز کے شعبے میں تعاون سے متعلق باہمی سمجھوتے پر دستخط بھی کیے ہیں۔
Site Admin | August 8, 2024 9:40 PM