August 2, 2024 10:02 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دلّی کے راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اِس کانفرنس میں کئی ایسے مسائل پر بات ہوگی جو نہ صرف مرکز-ریاست تعلقات کا رُخ طے کرنے بلکہ عام لوگوں کیلئے فلاحی اسکیموں کو فروغ دینے میں بھی اہم رول ادا کرتے ہیں۔
اپنے افتتاحی کلمات میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس کانفرنس کے ایجنڈے میں اُن امور کو شامل کیا گیا ہے جو قومی اہداف کے حصول میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اِس کانفرنس میں ہونے والے تبادلہئ خیال تمام شرکت کرنے والوں کیلئے اہم تجربہ ہوگا اور اُن کو اپنے کام کاج میں بھی تعاون کریں گے۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ فوجداری انصاف سے متعلق تین نئے قوانین کے نفاذ کے ساتھ ہی ملک میں انصاف کے نظام کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ سرکار غریبوں، سرحدی علاقوں، حاشیے پر رہنے والے طبقوں اور علاقوں اور ترقی کے سفر میں پیچھے رہ جانے والے لوگوں کی ترقی کو اوّلین ترجیح دے رہی ہے۔ اِس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قبائلی آبادی کا ایک بڑا حصہ درج فہرست اور قبائلی علاقوں میں رہ رہی ہیں، انھوں نے گورنروں سے اپیل کی کہ اِن علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی جامع ترقی کے حصول کی راہ تجویز کریں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے گورنر کے حلف کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ وہ سماجی فلاحی اسکیموں اور پچھلی دہائی میں کی گئی زبردست ترقی کے بارے میں عوام کو مطلع کرنے کی اپنی آئینی ذمے داری نبھائیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں گورنروں سے اپیل کی کہ وہ مرکز اور ریاست کے درمیان اور موثر پُل کا کردار نبھائیں اور لوگوں اور سماجی تنظیموں سے رابطہ کریں تاکہ حاشیے پر رہنے والے لوگوں کو بھی اصل دھارے میں شامل کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ گورنر کا عہدہ ایک اہم منصب ہے جو آئین کے فریم ورک کے تحت ریاست کے عوام اور خاص طور پر قبائلی خطوں کی فلاح وبہبود میں اہم رول ادا کرسکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں