صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج راجستھان میں ماؤنٹ ابو کے مقام پر ایک عالمی سربراہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس کانفرنس کا موضوع تھا: ’صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کیلئے روحانیت‘ صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت، کیمیائی کھاد کے بجائے قدرتی کھاد کا استعمال کرکے قدرتی طریقے سے کی جانے والی کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ خالص خوراک کی حوصولیابی کیلئے ضروری ہے کہ خالص اجناس کی کاشتکاری کی جائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ خالص خوراک کی کاشتکاری کرنا زرعی آراضی، ماحولیات اور صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ روحانیت کا مطلب، محض مذہبی ہونا یا دنیاوی سرگرمیوں کو ترک کردینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روحانیت کا مطلب، اپنی باطنی طاقت کو پہچاننا اور اپنے برتاؤ، طور طریقوں اور افکار ونظریات میں پاکیزگی پیدا کرنا ہے۔
Site Admin | October 4, 2024 2:37 PM