صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے سبھی شہریوں سے ”ملک مقدم“ نظریئے کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدرجمہوریہ آج صبح حیدرآباد میں ثقافتی تبادلے کے ایک منفرد پروگرام چوتھے لوک منتھن کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کررہی تھیں۔
چار روزہ، لوک منتھن مذاکرات، ردّ عمل اور ثقافتی تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس سے لچک دار روّیے اور تحفظ کی عالمی داستانیں اُجاگر ہوتی ہیں۔ یہ تقریب ملک کے جنوبی حصے میں پہلی بار منعقد کی جارہی ہے۔ مغربی ایشیاء سمیت دنیا کے مختلف حصوں کی، وہ قدیم مذہبی برادریاں جنہیں تحفظ دیا گیا ہے، اِس منفرد نوعیت کے ثقافتی تبادلے کے لیے یکجا ہوئی ہیں۔
Site Admin | November 22, 2024 9:05 PM