صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج اپنے عہدے کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر پریسیڈینٹ اسٹیٹ میں ڈاکٹر راجیندر پرساد کیندریہ ودیالیہ کی 9 ویں جماعت کے طلباء کو پڑھایا۔ طلباء کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران محترمہ مرمو نے آج دنیا کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہئ خیال کیا۔ آب و ہوا کی تبدیلی اور عالمی حرارت سے درپیش سخت چیلنجوں پر بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے طلبا سے کہا کہ وہ ماحولیات کا تحفظ کرنے کیلئے تین-آر Reduce، Reuse اور recycle یعنی کم کریں، دوبارہ استعمال کریں اور ری سائیکل کے اصول پر عمل کریں۔
صدر جمہوریہ نے طلباء سے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کو اِن مسائل کے بارے میں آگاہ کریں اور اِس دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کیلئے اپنا تعاون دیں۔
Site Admin | July 25, 2024 9:51 PM