August 6, 2024 10:10 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے، راجدھانی Suva میں فجی کے اپنے ہم منصب Ratu Williame Maivalili سے باہمی بات چیت کی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو فجی کی راجدھانی Suva میں اپنے سرکاری کام کاج پورا کرنے کے بعد فجی میں NADI کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔ دن کے دوران، باہمی میٹنگیں منعقد کرنے کے بعد، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایک استقبالیے میں شرکت کی جس کی میزبانی فجی کے صدر نے کی۔
دن بھر سفارتی اور باہمی ملاقاتوں کے بعد، صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے آج شام Suva میں قومی جنگی یادگار پر گلدائرہ نذر کیا اور مہاتماگاندھی ہائی اسکول میں مہاتما گاندھی کے مجسّمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ بعد میں صدر جمہوریہ نے فجی کے صدر Williame Katonivere کے ذریعے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیے میں شرکت کی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت اور فجی اپنے 75 سالہ تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کریں گے نیز کثیر جہتی عوامل کو توسیع دیں گے۔ بعد میں صدر جمہوریہ مرمو NADI کیلئے روانہ ہوگئیں، جہاں سے وہ تین ملکوں کے اپنے سرکاری دورے کا دوسرا مرحلہ شروع کرتے ہوئے کَل نیوزیلینڈ کے آکلینڈ کیلئے روانہ ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں