ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 14, 2024 9:57 AM | Prez Algeria

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے، الجیئرز میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔ وہ آج الجیریا کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تین ملکوں الجیریا، موریتانیہ اور ملاوی کے اپنے ایک ہفتہ طویل دورے کے پہلے مرحلے میں کَل رات Algiers پہنچ گئیں۔

الجیریا میں آج وہ اپنے دورے کے دوسرے دن، الجیریا کی قیادت کے ساتھ مختلف دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی، جس کا مقصد بھارت-الجیریا تعلقات کو مستحکم بنانے اور وسعت دینے کے عمل میں تیز رفتاری لانا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو کَل شام الجیئرز بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچنے کے بعد ایک باقاعدہ استقبالیہ دیا گیا۔ اُن کا خیرمقدم، الجیریا کے پیپلز ڈیموکریٹک ریپلک کے صدر عبدالماجد تِبّون نے کیا۔ کَل شام بعد میں بھارتی برادری کی طرف سے منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے، الجیریا میں بھارتی برادری کی کوششوں کو سراہا اور اِس کے ارکان سے زور دے کر کہا کہ وہ فلاحی کام جاری رکھیں جس سے بھارت-الجیریا تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ صدر جمہوریہ، آج شہیدوں کی یادگار مقامِ شہید کا دورہ کریں گی اور گُل دائرہ نذر کریں گی، جو الجیریا کی جنگ آزادی کے مجاہدین کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا۔

صدر جمہوریہ، اپنے ہم منصب عبدالماجد تِبّون کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کریں گی اور وفد کی سطح کی بات چیت کریں گی۔ وہ آج الجیریا کے، بھارتی اقتصادی فورم سے بھی خطاب کریں گی۔

صدر جمہوریہ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں 16 اکتوبر کو موریتانیہ کا دورہ کریں گی اور آخری مرحلے میں وہ 17 سے 19اکتوبر تک ملاوی کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ اِن ملکوں کے اپنے دورے میں سربراہان کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گی اور تجارت و صنعت کی اہم شخصیتوں اور بھارتی برادری کے ارکان سے بات کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے اِس تین ملکوں کے دورے کا مقصد، اِن افریقی ملکوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو توسیع دینا اور مستحکم بنانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں