August 9, 2024 9:38 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نیوزی لینڈ کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد Timor-Leste کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئی ہیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نیوزی لینڈ کے کامیاب دو روزہ دورے کے بعد Timor-Leste کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔ صدر جمہوریہ مرمو، کل صبح Timor-Leste کی راجدھانی Dili پہنچیں گی۔ وہ Timor-Leste کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو Timor-Leste کے صدر ہوزے راموس ہورتا کی دعوت پر کل Timor-Leste کا سرکاری دورہ کریں گی۔ 2004 میں دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد بھارت کے سربراہِ مملکت کا Timor-Leste کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اِس دورے کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائیزیشن، حفظانِ صحت، زراعت اور صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں باہمی اشتراک و تعاون پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ اُن کا یہ دورہ اِس سال جنوری میں درخشاں گجرات سربراہ کانفرنس میں صدر ہوزے راموس ہورتا کی شرکت کے 7 مہینے بعد ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں