ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 2, 2024 9:46 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو راشٹر پتی بھون میں گورنروں کی دو دن کی کانفرنس کی صدارت کریں گی جو آج سے شروع ہو رہی ہے

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو گورنر صاحبان کی دو روزہ کانفرنس کی صدارت کریں گی، جو آج سے راشٹرپتی بھون میں شروع ہورہی ہے۔ یہ گورنرس کی پہلی کانفرنس ہوگی، جس کی صدارت، صدرجمہوریہ کریں گی۔ سبھی ریاستوں کے گورنر اِس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ، دھرمیندر پردھان، شیوراج سنگھ چوہان، اشونی ویشنو اور ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سمیت کئی مرکزی وزراء بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین اور CEO، وزیراعظم کے دفتر اور وزارت داخلہ میں کابینی سکریٹریٹ کے سینئر عہدیداران بھی اس میں شامل ہوں گے۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس کانفرنس کے ایجنڈے میں تین فوجداری قوانین کا نفاذ، اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات اور یونیورسٹیوں کی منظوری اور مخصوص شعبوں میں ترقی شامل ہے۔ مختلف مہموں میں گورنر صاحبان کا رول اور ریاست کی مختلف مرکزی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل جیسے دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں