صدر جمہوریہ دروپدی مرمو راشٹرپتی بھون میں جمعے کے روز سے شروع ہونے والی گورنروں کی دو روزہ کانفرنس کی صدارت کریں گی۔ گورنروں کی یہ پہلی کانفرنس ہوگی، جس کی صدارت، صدر جمہوریہ کریں گی۔
صدر کے سکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ سبھی ریاستوں کے گورنرز اِس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ کانفرنس کے ایجنڈے میں تین فوجداری قوانین کے نفاذ، اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات، یونیورسٹیوں کی وابستگی اور توجہ والے شعبوں کا فروغ شامل ہوگا۔ مہم کے دوران گورنروں کے رول، ریاست میں مختلف مرکزی ایجنسیوں میں بہتر تال میل سمیت مختلف دیگر امور پر بھی تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔×