صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین نئی ریلوے لائنوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گی۔ یہ لائنیں ہیں، اُڈیشہ کے میوربھنج ضلعے میں بانگِری پوسی سے گورُم ہِسانی، بادام پہاڑ سے کیندو جھَرگڑھ اور بُدامورا سے چَکُلیا تک۔ اِن ریل پروجیکٹوں کی منظوری اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے حال ہی میں دی تھی، جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی تھی۔
صدر جمہوریہ، منگل سے اپنے وطن اُڈیشہ میں پانچ دن کے دورے پر ہیں اور وہ آج نئی دلّی واپس آجائیں گی۔
V/C – Prakash Das
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اِن تین ریل لائنوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گی، جن بالترتیب 2 ہزار 549 کروڑ روپے، 2 ہزار 106 کروڑ روپے اور ایک ہزار 639 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اِن ریل لائنوں سے اُن مقامی رہائشی لوگوں کو زبردست فائدہ ہوگا، جو تیز تر ریل خدمات سے محروم تھے۔ اِس ریل رابطے سے، خطّے میں، خاص طور پر صنعت اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں روزگار کے نئے موقعے پیدا ہوں گے اور اقتصادی ترقی فروغ حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ میڈیکل اور تعلیمی سہولتیں فراہم ہوں گی اور خطّے میں رہنے والوں کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی۔
اُڈیشہ پرکاش داش کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے میں ………………اسلم بیگ