October 17, 2024 2:36 PM | President

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین افریقی ملکوں کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں ملاوی پہنچ گئی ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو موریتانیہ کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد ملاوی پہنچ گئی ہیں۔ ایک ہفتہ طویل تین افریقی ملکوں کے اُن کے دورے کا یہ آخری مرحلہ ہے۔ ملاوی میں اپنے تین روز کے قیام کے دوران صدر جمہوریہ ملک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گی اور وہاں بھارتی برادری سے ملاقات کریں گی۔

کل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے موری تانیہ کے اپنے ہم منصب محمد ولد غزوانی سے دو طرفہ اور وفود سطح کی بات چیت کی تھی۔ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان چار مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے تھے۔ صدر جمہوریہ نے ایک عوامی تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں انھوں نے موریتانیہ میں آباد بھارتی برادری سے بات چیت کی۔

اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں صدر جمہوریہ الجیریا گئی تھیں، جہاں انھوں نے اپنے ہم منصب عبدالماجد تِبون کے ساتھ باہمی اور وفود سطح کی بات چیت کی تھی اور راجدھانی Algiers میں بھارتی برادری سے بات چیت کی تھی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں