صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اپنی آبائی ریاست اڈیشہ کے دو روزہ دورے پر آج شام بھوبنیشور پہنچی ہیں۔بیجو پٹنایک بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر اڈیشہ کے گورنر ہری بابو Kambhampati، وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی اور دیگر سینئر مندوبین نے اُن کا پُرجوش خیر مقدم کیا۔ راج بھون کی طرف سفر کرتے ہوئے بڑی تعداد میں لوک رقاصوں اور ثقافتی گروپوں نے صدر جمہوریہ کا استقبال کیا۔ صدر جمہوریہ آج رات راج بھون میں ہی قیام کریں گی۔ وہ کَل اٹھارھویں پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گی۔ کنونشن میں تقریباً 75 ملکوں سے آئے ہوئے لگ بھگ 6 ہزار غیرمقیم بھارتی حصہ لے رہے ہیں، جسے مشترکہ طور پر بھارت کی حکومت اور اڈیشہ کی سرکار نے منعقد کیا ہے۔ گذشتہ کَل سے یہ کنونشن بھوبنیشور کے جنتا میدان میں منعقد کیا جارہا ہے۔بھارتی برادری کے 17 ممتاز ارکان کو مختلف شعبوں میں اُن کی مہارت کے اعتراف میں اُنھیں پرواسی بھارتیہ سمّان ایوارڈ سے بھی نوازیں گی۔
Site Admin | January 9, 2025 9:27 PM