صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے، آندھرا پردیش کے تروپتی میں بھگدڑ کے دوران جانوں کے ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے متاثرہ کنبوں کی تعزیت اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی سرکار متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی دِلی ہمدردی اُن لوگوں کے ساتھ ہے، جنہوں نے اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو اس حادثے میں کھو دیا ہے۔ کَل وَیکُنٹ ایکا دَسی دَرشنَم میں، ٹوکن کی تقسیم کے دوران، تروپتی میں بھگدڑ مچ گئی تھی، جس میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے تھے۔ x