صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس 2024 میں مردوں کے High Jump T-47 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نشاد کمار کو مبارکباد دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے پیرالمپک گیمز میں لگاتار چاندی کے تمغے جیتنے پر اُن کی عمدہ کارکردگی اور تسلسل کی ستائش کی ہے۔ محترمہ دروپدی مرمو نے کہاکہ ملک میں سبھی ایتھلیٹ نشادکمار سے تحریک حاصل کریں گے۔وزیراعظم نریندر مودی نے بھی نشادکمار کے جذبے اور پختہ عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو اُن پر فخر ہے۔
Site Admin | September 2, 2024 2:26 PM