صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے جنم اشٹمی کے موقع پر سبھی شہریوں اور بیرون ملک مقیم بھارتیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ خوشی کا یہ تہوار، بھگوان شری کرشن کے آدرشوں کے تئیں خود کو وقف کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔ انھوں نے ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ بھگوان شری کرشن کی تعلیمات پر عمل کریں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے کا عزم کریں۔
اپنے پیغام میں جناب دھنکھڑ نے کہا ہے کہ جنم اشٹمی کا دن بے حد روحانی اہمیت کا حامل ہے، جو بھگوان کرشن کی پیدائش سے منسلک ہے، جو خلوص و محبت، علم و فراست اور پارسائی کی علامت ہیں۔ x