ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 19, 2024 9:53 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو افریقہ کے تین ملکوں الجیریا، موریطانیہ اور ملاوی کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد ملاوی سے واپس وطن کیلئے روانہ ہوگئی ہیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو افریقہ کے تین ملکوں الجیریا، موریطانیہ اور ملاوی کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد ملاوی سے واپس وطن کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو پرجوش طریقے سے روایتی طور پر الوداع کہا گیا۔ ملاوی کے نائب صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے اُنہیں واپس وطن روانہ کیا۔ صدر جمہوریہ کے تین افریقی ملکوں کے دورے سے الجیریا، موریطانیہ اور ملاوی کے ساتھ بھارت کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ بھارت کی جی-ٹوینٹی کی صدارت کے دوران افریقی یونین کو ایک مستقل ممبر کے طور پر شامل کئے جانے کے ایک سال بعد یہ دورہ ہوا ہے۔ اپنے ایک ہفتے طویل دورے میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سبھی تین ممالک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں کیں اور وہاں آباد بھارتی برادری سے بات چیت کی۔
اس دورے سے افریقی ملکوں کے ساتھ بھارت کے موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عہد کا اعادہ ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں