صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج 2 روزہ دورہ پر چھتیس گڑھ پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے آج رائے پور میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی۔ چھتیس گڑھ کے گورنر رمن ڈیکا اور وزیراعلیٰ وشنودیو سائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے افراد کی فلاح وبہبود کے لیے جدید طبی تکنیک کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے طلبا سے کہا کہ وہ محروم طبقے کے لوگوں کی خدمت کو ترجیح دیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ پچھلی دہائی کے دوران ملک کے لوگوں کو صحت بیمہ فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔
صدر جمہوریہ آج سہ پہر NIT رائے پور کے جلسہئ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔
اِس کے علاوہ صدر جمہوریہ آج شام نیا رائے پور میں Purkhauti Muktangan میں منعقد ایک پروگرام میں آن لائن وسیلے سے 70 لاکھ خواتین کو چھتیس گڑھ حکومت کی مہاتری وَندن یوجنا کی نویں قسط جاری کریں گی۔ اِس موقع پر صدر جمہوریہ اسکیم کے مستفیدین اور ساتھ ہی ساتھ قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے اور آخری دن صدر جمہوریہ کَل چھتیس گڑھ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی IIT اور ہیلتھ سائنس اور آیوش یونیورسٹی کے جلسہئ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔