صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ کا دورہ کریں گی اور گنگا، جمنا اور سرسوَتی ندیوں کے تریوینی سنگم میں پوَتر ڈبکی لگا کر پوجا کریں گی۔ صدر جمہوریہ پریاگ راج کے اکشے وَت اور بڑے ہنومان مندر کا بھی دورہ کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ ڈیجیٹل مہا کمبھ ایکسپیرئنس سینٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مہا کمبھ کی گہرائی کو محسوس کریں گی۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ بھی صدر جمہوریہ کے ہمراہ رہیں گے۔
ہمارے نمائندے نے بتایا کہ مہا کمبھ میلے میں عقیدتمندوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
پیش ہے ایک رپورٹ
V/C Dipendra / Aman
مہا کمبھ میلے میں، مختلف ریاستوں اور دنیا بھر سے عقیدتمندوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے اور پوَتر سنگم میں ڈبکی لگا کر روحانیت کے احساس کو محسوس کر رہی ہے۔ اب تک 43 کروڑ سے زیادہ عقیدتمند تریوینی سنگم میں پوَتر ڈبکی لگا چکے ہیں۔ مکر سنکرانتی، مونی اماوسیہ اور بسنت پنچمی کے بعد بھی مہا کمبھ میں عقیدتمندوں کا جوش اور جذبہ برقرار ہے۔ مونی اماوسیہ کے موقع پر سب سے زیادہ 8 کروڑ، مکرسنکرانتی پر ساڑھے تین کروڑ اور بسنت پنچمی پر ڈھائی کروڑ سے زیادہ عقیدتمندوں نے امرت اسنان کیا۔ ریاستی حکومت کے اندازے کے مطابق 50 کروڑ سے زیادہ افراد مہا کمبھ شرکت کریں گے۔ مہا کمبھ میلہ 13 جنوری سے شروع ہوا ہے، جو 26 فروری تک جاری رہے گا۔