صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی میں معذور افراد کے بین الاقوامی دن 2024 کے موقع پر، معذور افراد کو بااختیار بنائے جانے کے لیے 33 معذور افراد اور اداروں کو قومی ایوارڈس عطا کریں گی۔ اِس موقع پر سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار معذوری کے شکار افراد کو بااختیار بنانے کیلئے یکسر تبدیلی لانے والی بہبود کی مختلف 16 اسکیموں کے اقدامات کا بھی آغاز کریں گے۔ جس کا مقصد معذوری کے شکار افراد کی زندگیوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اِن اقدامات میں شمولیت، اختراع اور ٹیکنالوجی شامل ہیں جو بااختیار بنائے جانے کے محکمے کے عہد کو نافذ کرتے ہیں۔
کچھ کلیدی اقدامات میں “Kadam Knee Joint”, Pathways to access, Part III اور Braile Book Portal کا آغاز شامل ہیں۔ اِس تقریب کا مقصد مختلف متعلقہ فریقوں کو ایک ساتھ لانا ہے تاکہ سماجی تبدیلی کی تحریک دی جا سکے اور سب کی شمولیت والی ایک سوسائٹی کے ویژن کا پھر سے اعادہ کیا جاسکے۔x