ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 17, 2024 9:25 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی میں آٹھویں انڈیا واٹر ویک 2024 کا افتتاح کریں گی۔

آٹھواں اِنڈیا واٹر وِیک 2024 آج سے نئی دلّی میں شروع ہورہا ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو بھارت منڈپم میں اِس کا افتتاح کریں گی۔ اِس چار روزہ کانفرنس میں تقریباً چار ہزار مندوبین شرکت کریں گے، جن میں چالیس ملکوں کے 200 غیر ملکی مندوبین بھی شامل ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ نمائش کے دوران 100 سے زیادہ نمائش کار اور اسٹار اَپس اِدارے پانی کے شعبے میں اپنے اپنے نظریات پیش کریں گے۔

آٹھواں اِنڈیا واٹر وِیک 2024 پروگرام، آبی وسائل کے شعبے میں عالمی سطح کے فیصلہ سازوں، محققین، ماہرین، اختراع کاروں اور شراکت داروں کے خیالات اور آراء کو اُجاگر کرنے کیلئے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اِس سال کے پروگرام کا موضوع ہے: ”پانی کی جامع ترقی اور بندوبست کیلئے شراکت داری اور تعاون“۔

اس پروگرام میں پنجایتی راج کی وزارت، پارٹنر وزارت کے طور پر شرکت کرے گی۔ آٹھواں اِنڈیا واٹر وِیک پانی کے بندوبست کے شعبے میں ملک بھر کی گرام پنچایتوں سے بہترین طور طریقوں کو اُجاگر کرے گا۔ اس میں پانی کی یقینی فراہمی، بارش کے پانی کو جمع کرنا، زیر زمین پانی کاریچارج، پانی کی تقسیم وغیرہ اُمور شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں