October 18, 2024 9:39 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج مَلاوی کے اپنے ہم منصب Lazarus Chakwera کیساتھ بات چیت کریں گی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج مَلاوی کے اپنے دورے کے دوسرے دن وہاں کے رہنماؤں کیساتھ باہمی بات چیت کریں گی اور اِس میں دونوں ملکوں کے وفود بھی شامل ہوں گے۔ صدر جمہوریہ تین افریقی ملکوں کے دورے پر گئی ہوئی ہیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج جمہوریہ مَلاوی کے صدر کے ساتھ باہمی بات چیت کرنے والی ہیں۔ اِس کے علاوہ مختلف معاملات پر وفود کی سطح کی بات چیت بھی ہوگی۔ صدرجمہوریہ قومی جنگی میموریل بھی جائیں گی۔ اِدھر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کَل شام بھارتی برادری کے لوگوں کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے بھارتی برادری پر زور دیا کہ وہ اچھا کام کرتے رہیں اور وِکست بھارت کے نظریے میں سرگرم ساجھیدار بنیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں