صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی میں مرکزی ویجیلنس کمیشن کے ویجیلنس بیداری ہفتے کی تقریب سے خطاب کریں گی۔ CVC کی جانب سے ہربرس سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر اس ہفتے کے دوران ویجیلنس بیداری ہفتہ منایا جاتا ہے۔ اس سال ملک کی خوشحالی کیلئے یکجہتی کے کلچر کے موضوع پر 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک ویجیلنس بیداری ہفتے کا اہتمام کیاگیا۔ ویجیلنس بیداری ہفتے کے ساتھ ساتھ کمیشن تین ماہ طویل تدارکی ویجیلنس مہم کا بھی اہتمام کررہا ہے، جو 16 اگست 2024 سے شروع ہوئی تھی اور اس ماہ کی 15 تاریخ تک جاری رہے گی۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں، محکموں اور تنظیموں میں اس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
Site Admin | November 8, 2024 9:55 AM