ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 11, 2025 10:33 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج شام نئی دلی میں یونانی دن کے موقع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گی

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو آج نئی دلی میں یونانی دن کے موقع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔نامور یونانی حکیم، ماہرِ تعلیم اور مجاہد آزادی حکیم اجمل خاں کے یومِ پیدائش پر ہر سال گیارہ فروری کو یونانی دن منایا جاتا ہے۔یونانی ادویات میں تحقیق کی مرکزی کونسل آیوش کی وزارت کے تحت ایک مرکزی تحقیقی کونسل ہے، جو ”مربوط طبی اقدامات کے لیے یونانی ادویات میں اختراعات۔ آگے کی راہ“ کے موضوع پر اِس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔ یہ کانفرنس مذاکرات، تعاون اور علم کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی، جس کا مقصد عالمی صحت اور بہبود کو فروغ دینے میں یونانی ادویات کے اہم رول کو اجاگر کرنا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں