صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے مہاراشٹر کے تین دن کے دورے پر رہیں گی۔ وہ آج کولہا پور کے Warananagar میں خواتین کے شری Warana امدادِباہمی گروپ کی گولڈن جبلی تقریب میں شرکت کریں گی۔ اپنے دورے کے دوسرے دن صدرجمہوریہ پونے میں Symbiosis International Deemed یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے 21 ویں جلسے سے خطاب کریں گی۔ اِس کے علاوہ محترمہ دروپدی مرمو ممبئی میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی صدسالہ تقریب میں بھی موجود رہیں گی۔ اپنے دورے کے آخری دن صدرجمہوریہ لاتور کے Udgir میں بدھ وہار کا افتتاح کریں گی۔
Site Admin | September 2, 2024 2:33 PM
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے مہاراشٹر کے تین دن کے دورے پر رہیں گی
