August 2, 2024 2:54 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج سے راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی دو روزہ کانفرنس کی صدارت کررہی ہیں

آج سے راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی دو روزہ کانفرنس شروع ہوئی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو راشٹرپتی بھون میں گورنروں کی اس کانفرنس کی صدارت کررہی ہیں۔ گورنروں کی  یہ پہلی کانفرنس ہے، جس کی صدارت صدرِ جمہوریہ کررہی ہیں۔ سبھی ریاستوں کے گورنرس، کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ، دھرمیندر پردھان، شیو راج سنگھ چوہان، اشونی ویشنو اور ڈاکٹر منسکھ مانڈویا سمیت بہت سے مرکزی وزراء کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین اور CEO، پی ایم او کے دیگر سینئر افسران اور وزارتِ داخلہ کے کابینہ سکریٹری بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے ایجنڈے میں تین فوجداری قوانین پر عمل درآمد، اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات اور یونیورسٹیوں کی وابستگی نیز قبائلی علاقوں، امنگوں والے اضلاع اور بلاک اور سرحدی علاقوں جیسے ترقی والے میدانوں پر توجہ دی جائے گی۔ مائی بھارت، ایک بھارت شریشٹھ بھارت اور ایک وِرِکش ماں کے نام نیز قدرتی کاشت کاری جیسی مہم میں گورنروں کے رول پر بھی تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ ریاستوں میں مختلف مرکزی ایجنسیوں کے مابین بہتر تال میل میں عوامی رابطوں اور گورنروں کے رول میں اضافہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں