ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 1, 2025 9:46 AM | Prez Udyanotsav

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج راشٹرپتی بھون کے سالانہ Udyanotsav کا افتتاح کریں گی۔ امرت اُدیان کل سے عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج راشٹرپتی بھون کے سالانہ Udyanotsav کا افتتاح کریں گی۔ امرت اُدیان کل سے عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ امرت اُدیان میں لوگ پیر کے دن کو چھوڑ کر، صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک پورے ہفتے  جا سکتے ہیں۔ پیر کا دن رکھ رکھاؤ کا دن ہوتا ہے۔ امرت اُدیان میں سبھی لوگوں کا آنا اور جانا پریزیڈنٹ اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا، جو نارتھ ایونیو کو راشٹرپتی بھون سے جوڑتا ہے۔ وہاں آنے والوں کی سہولت کے لیے سینٹرل سیکٹریٹ میٹرو اسٹیشن سے گیٹ نمبر 35 تک شٹل بس سروس ہر آدھے گھنٹے میں صبح ساڑھے نو بجے سے شام 6 بجے تک دستیاب رہے گی۔ اُدیان میں داخلہ اور بُکنگ مفت ہے۔

اُدیان کی بُکنگ کے لیے rashtrapatibhavan.gov.in پورٹل پر جا کر بُکنگ کرائی جا سکتی ہے اور وہاں جا کر بھی داخلہ مل سکتا ہے۔

صدر جمہوریہ کی نائب سیکریٹری نویکا گپتا نے بتایا ہے کہ امرت اُدیان عوام کے لیے کل سے 30 مارچ تک کھلا رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ راشٹرپتی بھون اُدیان اُتسو کے حصے کے طور پر Vivdhta ka Amrit Mohotsav کی بھی میزبانی کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں