صدر جمہوریہ دروپدی مرمو راجستھان، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ کے تین روزہ دورے پر جائیں گی جو آج سے شروع ہو رہا ہے۔ صدر جمہوریہ آج جے پور میں Malaviya نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NMIT) کے جلسہئ تقسیم اسناد کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی اور کنوکیشن تقریب سے خطاب کریں گی۔ صدر جمہوریہ طلبا کے لیے نئے Aravali ہوسٹل کا بھی افتتاح کریں گی۔ راجستھان کے گورنر Haribhau Kisanrao Bagde اور وزیراعلیٰ بھجن لال شرما بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ MINIT کے ڈائریکٹر پروفیسر نارائن پرساد Padhi نے بتایا ہے کہ کنوکیشن کی اس تقریب میں کُل ایک ہزار 361 ڈگریاں تفویض کی جائیں گی۔ ان میں سے 402 ڈگریاں طالبات کو دی جائیں گی۔
جمعے کے روز صدر مرمو جھارکھنڈ میں رانچی کے ICAR نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکنڈری ایگریکلچر کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گی اور تقریب سے خطاب کریں گی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج اپنے دورے کے پہلے دن اندور میں Mriganayani ایمپوریم جائیں گی اور اُن دستکاروں سے ملاقات کریں گی، جنھوں نے اپنے ہنر میں شہرت حاصل کی ہے۔ Mriganayani مدھیہ پردیش سرکار کا ہینڈلوم ساڑیوں کا ایک اہم مرکز ہے۔
صدر جمہوریہ کَل مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گی جہاں وہ Safai Mitra Sammelan سے خطاب کریں گی اور Ujjain میں اِندور-اُجین کے چھ لین والے سڑک پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھیں گی۔ صدر جمہوریہ مہاکالیشور مندر بھی جائیں گی۔ محترمہ مرمو شری مہاکال لوک کے مجسمہ نگاروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اسی دن اِندور میں Devi Ahilya یونیورسٹی کے 14 ویں جلسہ تقسیم اسناد میں بھی شرکت کریں گی۔