August 10, 2024 9:25 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج راجدھانی Dili  میں تمورلیستے کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج ایک دن کے سرکاری دورے پر تمور لیستے میں Dili پہنچیں۔ وہ تمورلیستے کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ باہمی ملاقاتیں کریں گی اور وہاں آباد بھارتی برادری کے ساتھ ایک استقبالیے کے دوران بات چیت کریں گی۔

بھارت اور تمورلیستے کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، بھارت کی ایسی پہلی سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے تمورلیستے کا دورہ کیا ہے جس سے اِس بات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے کہ بھارت، جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے وسیع تر پڑوس کو اہمیت دیتا ہے۔ صدر مرمو، صدر Joese Ramos Horta اور  وزیر اعظم Kay Rala Xanana Gusmao کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی جن میں IT، ڈجیٹلائیزیشن، حفظان صحت، زراعت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر توجہ دی جائے گی۔ صدر مرمو اور وزیر اعظم Gusmao کی موجودگی میں، دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

امید ہے کہ اِس دورے سے تمورلیستے کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور مشرق نواز پالیسی کے تئیں بھارت کے عزم کی ایک بار پھر توثیق ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں