صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج مَلاوی کی اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی اور وفد کی سطح کی بات چیت کریں گی۔ ملاوی کے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن صدر جمہوریہ مرمو جمہوریہ ملاوی کے صدرLazarus Chakwera کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی۔ آج مختلف موضوعات پر وفد کی سطح کی ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ صدر جمہوریہ نیشنل وار میوزیم اور مقبرے پر بھی جائیں گی۔ انھوں نے کل شام بھارتی برادری کے لوگوں سے بات چیت کی۔ انھوں نے بھارتی برادری سے زور دے کر کہا کہ وہ اچھا کام کریں اور وکست بھارت کے ویژن میں سرگرمی سے شرکت کریں۔
صدر جمہوریہ موریطانیہ اور الجیریا سمیت تین افریقی ملکوں کے اپنے ایک ہفتہ طویل دورے کے آخری مرحلے میں کل ملاوی پہنچی تھیں۔×