ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج بھوبنیشور کے جنتا میدان میں، منعقدہ 18 ویں پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج بھوبنیشور کے جنتا میدان میں، منعقدہ 18 ویں پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن میں شرکت کریں گی۔ محترمہ مرمو، بیرونِ ملک مقیم بھارتیوں کے ممتاز افراد کو مختلف شعبوں میں اُن کے گراں قدر تعاون کے لیے پرواسی بھارتیہ سمّان بھی عطا کریں گی۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         VC – Prakash Dash

تین روزہ 18ویں پرواسی بھارتیہ دِوَس کنونشن کا آج آخری دن ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج کنونشن کی اختتامی تقریب کی صدارت کریں گی اور بیرونِ ملک مقیم بھارتی برادری سے خطاب کریں گی۔ وہ بھارتی برادری کے چنندہ ممبروں کو پرواسی بھارتیہ سمّان 2025 بھی عطا کریں گی۔ یہ سمّان ملک یا بیرونِ ملک سماجی یا انسانی ہمدردی کے کاموں میں نمایاں تعاون کرنے والے، نیز بھارت اور میزبان ملک کے درمیان رابطہ بنانے میں تعاون کرنے والے، اسی طرح متعلقہ ملک میں بھارت کے وقار کو بڑھانے کے لیے نمایاں تعاون پیش کرنے والے بیرونِ ملک مقیم بھارتی، بھارت نژاد افراد یا غیر مقیم بھارتی یا بھارت نژاد افراد کے ذریعے قائم تنظیم یا ادارے کو دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن مانجھی آج شام کنونشن کے مقام پر بھارتی برادری کے اُڈیشہ سے تعلق رکھنے والے ارکان سے ملاقات کریں گے اور اُن کے ساتھ اُڈیشہ میں سرمایہ کاری سمیت دیگر معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں