اڈیشہ کے مقدس ساحلی شہر پوری میں آج عالمی شہرت یافتہ بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بال بھدر، دیوی سبھدرا اور بھگوان سدرشن کی رتھ یاترا نکالی جارہی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اِس سالانہ یاترا میں شرکت کریں گی، جہاں دنیا کے مختلف حصوں سے لاکھوں عقیدتمند بھی شامل ہوں گے۔ اڈیشہ سرکار نے اِس تہوار کو خوش اسلوبی سے انجام دینے اور صدر جمہوریہ کے دورے کو یقینی بنانے کیلئے سبھی انتظامات کیے ہیں۔
رتھ یاترا کیلئے آج اور کَل ریاستی سرکار کی طرف سے دو روزہ چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھگوان جگن ناتھ، بھگوان بال بھدر، دیوی سبھدرا اور بھگوان سدرشن کی عالمی شہرت یافتہ رتھ یاترا ایک دن کی تقریب ہے لیکن اِس کے وسیع اور خصوصی انتظام کی وجہ سے یہ اِس سال دو دن تک جاری رہے گی۔ اِس سے پہلے 1971 میں ایسا ہوا تھا۔ یہ رتھ سری جگن ناتھ مندر کے لائنس گیٹ کے سامنے تیار کھڑے ہیں جہاں سے انہیں سری Gundicha مندر لے جایا جائے گا جہاں وہ ایک ہفتہ رہیں گے۔ عقیدتمند تمام رسمیں پوری کرنے کے بعد آج سہ پہر اِن رتھوں کو کھینچیں گے۔ اِس سال رتھ یاترا اور Nabajouban درشن اور Netra Utsav جیسی دوسری مذہبی رسومات انجام دی جائیں گی۔ یہ رسمیں رتھ یاترا سے پہلے انجام دی جائیں گے۔