ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 19, 2024 9:40 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج اجین میں صفائی متر سمیلن میں شرکت کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، مدھیہ پردیش کے اپنے دورے کے دوسرے دن آج اجین پہنچیں گی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ صدر جمہوریہ اجین میں ”صفائی متر سمیلن“ میں شرکت کریں گی اور صفائی مِتروں سے بات چیت کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اُجین، اِندور، چھ لین والے سڑک پروجیکٹ کے بھومی پوجن پروگرام میں ورچوئل وسیلے سے شرکت کریں گی۔ صدر جمہوریہ سووچھتا متروں کو سرٹیفکٹ بھی تقسیم کریں گی۔ شری مہا کالیشور مندر کا دورہ کرنے کے بعد محترمہ مرمو ”سووچھتا ہی سیوا پکھواڑے کے تحت“ مندر احاطے میں شِرَم دان دیں گی۔  صدرِ جمہوریہ مہاکال لوک کا بھی دورہ کریں گی اور یہاں کام کر رہے دستکاروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔

مدھیہ پردیش کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں صدر جمہوریہ اِندور میں دیوی اہلیہ وِشو ودیالیہ کے جلسہئ تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں