صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے عوام کو، ان کی ریاست کے یوم تاسیس پر مبارک باد دی ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا، ویر Sido-Kanhu ،Chand-Bhairav، تلکا ماجھی اور نیلامبر-پیتامبر جیسے کئی جاں بازوں نے جھارکھنڈ کی سرزمین کو افتخار بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ قدرتی وسائل سے مالا مال ریاست ہے اور جھارکھنڈ کے عوام نے ملک کی ترقی میں قابل قدر تعاون دیا ہے۔×