ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 16, 2024 9:36 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، مَوریتانیہ کے اپنے ہم منصب محمد وَلد الغزوانی سے دوطرفہ بات چیت کریں گے

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، الجیریا کے اپنے تین روزہ دورے کو مکمل کرنے کے بعد آج اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مَوریتانیہ روانہ ہوجائیں گی۔

صدر مرمو نے الجیریا کی قیادت اور وفود کے ساتھ مختلف دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جس کا مقصد بھارت-الجیریا تعلقات کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا ہے۔ صدر جمہوریہ کے دورے کی خبریں دینے والی ہماری نامہ نگار نے بتایاکہ صدر جمہوریہ، مَوریتانیہ کے اپنے ایک روزہ دورے میں کئی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گی۔

صدر جمہوریہ تین ملکوں الجیریا، مَوریتانیہ اور مَلاوی کے دورے پر ہیں۔

وہ اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں مَلاوی جائیں گی۔ اِس دورے کا مقصد، افریقی ملکوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو اور زیادہ مضبوط بنانا اور وسعت دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں