August 11, 2024 9:42 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تین ملکوں فجی، نیوزی لینڈ اور Timor Leste کے اپنے سرکاری دورے کے بعد آج شام نئی دلّی واپس آگئیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تین ملکوں فجی، نیوزی لینڈ اور Timor Leste کے اپنے سرکاری دورے کے بعد آج شام نئی دلّی واپس آگئیں۔ دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کیے جانے کے ساتھ ساتھ مفاہمت کے اقرار ناموں اور دو طرفہ سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ بھارت نژاد لوگوں کے ساتھ خصوصی رابطہ، اِس دورے کا اہم پہلو تھا۔دورے کے دوران صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو Companion o the Order of Fiji اور Grand Collar of the Order of Timor Lieste سے نوازا گیا۔ یہ دونوں فجی اور Timor Leste کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز ہیں۔
صدر جمہوریہ کے دورے سے اِن ملکوں کے ساتھ بھارت کی تاریخی ساجھیداری کو مستحکم کرنے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ نئے شعبوں تک وسعت بھی حاصل ہوگی۔ اِن دوروں سے وہ اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے جو بھارت مشرق نواز پالیسی کے تحت بھارت- بحر الکاہل اور جنوب مشرقی ایشیا کو دیتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں