ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 4, 2024 10:07 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تین ملکوں فجی، نیو زیلینڈ اور تِمور لیستے کے دورے پر روانہ ہوئیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین ملکوں فجی، نیوزی لینڈ اور Timor Leste کے دورے کے ایک حصے کے طور پر آج شام فجی روانہ ہوگئیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ بھارت نژاد لوگوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین ملکوں کے دورے پر آج شام سات بجکر 45 منٹ پر پالم کے ایئرفورس اسٹیشن سے روانہ ہوئیں۔ بھارت کے کسی صدر کا فجی، نیو زیلینڈ اور Timor Leste کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے ایک ہفتے کے دورے کے دوران، صدر جمہوریہ مرمو اِن ملکوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور وسعت دینے کیلئے دوطرفہ میٹنگیں کریں گی۔ وہ اِن تینوں ملکوں میں رہنے والے بھارت نژاد لوگوں کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کریں گی۔ صدر جمہوریہ کے دورے کا مقصد ان تینوں ملکوں کے ساتھ تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط کرنا اور مشرق نواز پالیسی کے تئیں بھارت کے عہد کا اعادہ کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں