ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 13, 2024 10:00 AM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تین ملکوں، الجزائر، موریتانیہ اور ملاوی کے ایک ہفتہ طویل دورے پر آج صبح روانہ ہوں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج صبح تین ملکوں، الجزائر، موریتانیہ اور ملاوی کے دورے پر روانہ ہوں گی۔ بھارت کی جی۔ٹوئینٹی صدارت کے دوران افریقی یونین کو جی۔ٹوئینٹی کا مستقل رکن بنائے جانے کے ایک سال بعد اِن تینوں ملکوں کا بھارتی صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنے دورے کے دوران صدرِ جمہوریہ مرمو دو طرفہ میٹنگیں کریں گی اور بھارتی برادری سے بات چیت کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تین ملکوں کے اپنے دورے کے تحت آج صبح دس بجے نئی دلی سے الجزائر کی راجدھانی الجیرس روانہ ہوں گی، جہاں وہ بھارتی وقت کے مطابق رات نو بجے پہنچیں گی۔ الجزائر کے اپنے تین روزہ دورے کے دوران صدرِ جمہوریہ مرمو اپنے ہم منصب عبد الماجد Tebboune اور دیگر سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی۔ صدر جمہوریہ الجزائر کے ثقافتی اور تاریخی اہمیت کے حامل مقامات جیسے مقام Echahid، یادگارِ شہداء، رومن باقیات، مقبرے اور Hamma گارڈن کا دورہ کریں گی۔ صدرِ جمہوریہ کا بھارت-الجزائر اقتصادی فورم اور سدِّی عبد اللہ سائنس اور ٹیکنالوجی Pole یونیورسٹی کے دورے کا بھی پروگرام ہے۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت صدرِ جمہوریہ مرمو 16 اکتوبر کو موریتانیہ اور تیسرے مرحلے میں 17 سے 19 اکتوبر کے درمیان ملاوی کا دورہ کریں گی۔ صدرِ جمہوریہ اِن ممالک کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گی اور تجارت اور صنعت کے اہم رہنماؤں سمیت بھارتی برادری سے بھی تبادلہ خیال کریں گی۔ صدر جمہوریہ کے دورے کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو وسعت دیتے ہوئے مزید مستحکم کرنا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں