ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 13, 2024 9:45 PM

printer

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تین افریقی ملکوں الجیریا، موریطانیہ اور ملاوی کے اپنے تین روزہ دورے کے پہلے مرحلے کے تحت آج راج الجیریا پہنچ گئی ہیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، تین ملکوں الجیریا، موریتانیہ اور ملاوی کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں آج رات Algiers پہنچ گئی ہیں۔ بھارت کے کسی صدر کا اِن تین افریقی ملکوں کا یہ پہلا دورہ ہے اور یہ دورہ افریقی یونین کو بھارت کی صدارت کے دوران جی-20 گروپ کا ایک مستقل رکن بنائے جانے کے ایک سال بعد ہو رہا ہے۔ بھارت، افریقہ کے ساتھ مضبوط ساجھیداری کا منتظر ہے کیونکہ یہ خود اُن کے اور عالمی جنوب کی ترقی کیلئے نہایت ضروری ہے۔ الجیریا میں تین دن کے قیام کے دوران صدر مرمو الجیریا کے صدر عبد الماجد Tebboune اور اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گی۔ صدر مرمو، بھارت- الجیریا اقتصادی فورم سے بھی خطاب کریں گی۔
پرسار بھارتی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے الجیریا میں بھارت کی سفیر ڈاکٹر سواتی وجئے کلکرنی نے کہا کہ بھارت اور الجیریا کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں اور کئی شعبوں میں دونوں ممالک اشتراک کر رہے ہیں۔
اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، 16 اکتوبر کو موریتانیہ جائیں گی اور آخری مرحلے میں 17 سے 19 اکتوبر تک وہ ملاوی کا دورہ کریں گی۔ اِن ملکوں کے دورے کے دوران، صدر جمہوریہ اعلیٰ قیادت کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گی اور سرکردہ کاروباری اور صنعتی رہنماؤں اور بھارت نژاد لوگوں سے ملاقات کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں